24-Sep-2022-تحریری مقابلہ : " فانی "
" فانی "
از اقراء عزیز
اس دنیا کی بظاہر خوبصورت اور دلچسپ نظر آنے والی چیزوں میں بھٹکے ہوئے لوگ اکثر Mortal (فانی) اور Immortal (لافانی) کے درمیان اس فرق کو بھول جاتے ہیں۔
جبکہ ہمیں ہر قدم پہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ دنیا فانی ہے۔
یہاں ہر انسان بس اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے لیے موجود ہے۔
مگر پھر ایک وقت آتا ہے جب اس کی کہانی کا بھی اختتام ہوجاتا ہے۔ پھر نہ وہ کہانی رہتی ہے اور نہ ہی اس کے کردار۔ بس رہ جاتے ہیں تو صرف ان کرداروں کے یہاں کیے گئے اعمال!
اسی لیے ہمیں اس فانی دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر گُم نہیں ہونا چاہیے کہ ہم یہ بات بھول جائیں کہ ایک دن سب ختم ہوجائے گا۔
کیونکہ یہاں سب فنا ہوجانے والا ہے۔
اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس بات کو یاد رکھیں اور اس فانی دنیا میں اپنا دل لگانے کے بجائے اپنی زندگی اللہ کی محبت میں گزاریں۔
ویسی زندگی گزاریں جیسی اللہ کو پسند ہے۔ کیونکہ آخر میں ہمیں اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
**********
Asha Manhas
03-Oct-2022 01:56 PM
بہت خوبصورت🥰🥰
Reply
Gunjan Kamal
24-Sep-2022 08:17 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Simran Bhagat
24-Sep-2022 07:42 PM
بہت ہی دلچسپ اور شاندار لکھا ہے لاجوب 👌👌👌👌👌
Reply